نیشنز ہاکی کپ: دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے شکست دی۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل کل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
یاد رہے کہ ایونٹ میں گروپ میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد 3-4 سے مات دی تھی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ نے
پڑھیں:
آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں ہونے والا طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا۔پی سی بی اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے باہمی رضا مندی سے وائٹ بال سیریز ملتوی کی، دونوں کرکٹ بورڈز 2027 میں مناسب ونڈو دیکھ کر سیریز دوبارہ ری شیڈول کریں گے۔آئرلینڈ نے ستمبر اکتوبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلنے پاکستان آنا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے آئرلینڈ کیخلاف سیریز ملتوی کی گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد تین ملکی سیریز میں حصہ لینا ہے، تین ملکی ٹی 20 سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، 9 سے 28 ستمبر تک قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیلے گی۔