پروہاکی لیگ، پاکستان کے پاس شرکت کاآج آخری موقع
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن )ایف آئی ایچ) کی جانب سے باضابطہ طور پر پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق آج (جمعہ ) تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کو آگاہ کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کے کھیلنے کی ابھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے، پی ایچ ایف کو جمعہ تک عالمی تنظیم کو اپنی دستیابی سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا۔پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) حکام کی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ملاقات میں معاملات پر مشاورت کی جارہی ہے ۔پرو ہاکی لیگ کا نیا سیزن اگلے برس فروری مارچ میں شروع ہوگا، قومی ٹیم اِس ایونٹ میں 16 میچز کھیلے گی۔پرو لیگ کیلئے خصوصی فنڈز کے ساتھ بہتر منصوبہ بندی، کمیونیکشن اورپی ایچ ایف آفس سے لیگ کا تمام تر مجوزہ شیڈول بھی بنانا ہوگا کہ پاکستانی ٹیم دوسری ٹیموں کی رضامندی کے ساتھ کب اور کہاں کہاں میچز کھیل سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہاکی فیڈریشن پرو ہاکی لیگ ایچ ایف
پڑھیں:
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملی نغمہ کا پرومو جاری
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر آنے والے نئے ملی نغمہ کا پرومو جاری کر دیا گیا۔
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا جائے گا جس کا پرومو عوام کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔
"جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ" کے عنوان سے یہ نغمہ حب الوطنی، اتحاد اور قربانی کے جذبے کا عکاس ہے۔
علی عظمت، عمیر جسوال اور عاصم اظہر کی آوازوں میں پیش کیے گئے اس نغمے میں قومی یکجہتی اور وقار کا پیغام دیا گیا ہے۔
نغمہ یوم آزادی و معرکہ حق 2025 کی مرکزی تقریب میں پیش کیا جائے گا، جس میں قوم کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔