بھارت میں شیڈول ایشیا ہاکی کپ کے منتظمین کا پاکستان کی جگہ متبادل ٹیموں سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور:
بھارت میں 29 اگست سے شیڈول ایشیا ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان چند روزمیں ہوگا، منتظمین نے پاکستان کی جگہ متبادل ٹیموں سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایک دو دن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایشیا کپ منتظمین کو اپنے جواب سے آگاہ کردیں گے۔
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنا ممکن نہیں لگ رہا، منتطمین کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ابھی تک ٹیم بھجوانے سے معذرت کا نہیں لکھا گیا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے متبادل کے طورپر بنگلہ دیش، قازقستان اورکرغزستان ہاکی فیڈریشنز کو بھی پاکستان ٹیم کےانکار کی صورت میں اپنی دستیابی کے بارے میں لکھا گیا ہے۔
راج گیر میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ ورلڈ کپ ہاکی کا کوالیفائر ہے، اس کی فاتح ٹیم ڈائریکٹ اگلے برس چودہ اگست سے ہالینڈ اوربیلجیم میں شیڈول ورلڈ کپ میں کھیلنے کی حقدار ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کل مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال؛ بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کا اعلان
سٹی 42: مقبوضہ کشمیر میں کل یعنی بروز جمعہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
سری نگر کے میڈیا ذرائع کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں ۔پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔