باجوڑ کے مختلف علاقوں میں 5 دن کیلیے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کرفیوکے دوران سڑک پر آنا اور گھروں سے باہر نکلنا ممنوع ہوگا۔ کرفیو16 اگست شام 5 بجے سے 21 اگست شام 5 بجے تک نافذ رہے گی۔
اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں ختم کر کے اپنے گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ان میں ملنگی، سپرائی، دواوگئی،مینہ سلیمان خیل، خوڑچئی، چمیار جوڑ، ذگئی، گٹ، اگرہ، غنڈئی، زری، نختر، ملا کلے، بکرو، گواٹی، چمیالوں،لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چوترہ، ڈمہ ڈولہ، سلطان بیگ، انعام خورو اور نگا شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں شہریوں سے پُرامن رہنے کی زوردار اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں۔
مظفر آباد آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلح...
وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے احتجاجی مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر کی جانب سے پولیس پر حملے کیے گئے تھے۔
اجلاس میں غور ہوگا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال میں کیا کردار ادا کیا جائے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 100زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی جاں بحق جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے تھے۔