راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اور ایک دن کا راشن وقف کر دیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کی ہیں، آرمی چیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فوج کے اضافی دستے بھیجے جارہے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ وقف کردی ہے۔پاک فوج نے سیلاب زدگان کے لیے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن بنتا ہے، وقف کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے سیلاب سے متاثرہ پلوں کی فوری مرمت، بحالی اورعارضی پل قائم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیلاب زدگان کی کی بحالی ایک دن کے لیے

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں، جون تا ستمبر دوہزارپچیس کے سیلاب سے معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان ہوا، جی ڈی پی اور زرعی شرح نمو میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق جون تا ستمبر دوہزارپچیس سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی شرح نمو میں اعشاریہ تین سے اعشاریہ سات فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ترقی کی مجموعی شرح چار اعشاریہ دو فیصد سے کم ہو کر تین اعشاریہ پانچ فیصد تک آ سکتی ہے۔اسلام آباد میں جاری تفصیلات کے مطابق رواں سال آنے والا تباہ کن سیلاب مہنگائی میں اضافے کا باعث بنا، اگست سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح میں دواعشاریہ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

زراعت کے شعبے میں چارسو تیس ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

زرعی شعبے کی شرح نمو ساڑھے چار فیصد سے کم ہو کر تین فیصد رہ جانے کا امکان ہے۔ فصلوں کی پیداوار میں کمی سے درآمدی اخراجات بڑھیں گے اور تجارتی خسارہ وسیع ہو سکتا ہے۔بارشوں اور سیلاب نے انفراسٹرکچر کو تین سو سات ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ مواصلاتی نظام کی تباہی کے باعث ایک سو ستاسی ارب اسی کروڑ روپے کے اضافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی قومی پیداوار میں کمی اور سپلائی چین متاثر ہونے سے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم: اتنی جھنجھناہٹ کیوں
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • فیلڈ مارشل نے وارٹائم لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کیلئےان سے بہترکوئی نہیں، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے:مریم نواز
  • جنگ مسلط کرنیوالوں کو مئی جیسا جواب ملے گا، فیلڈ مارشل
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
  • سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز