وزیراعلیٰ پنجاب و سندھ کی خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے تعزیت اور مدد کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے لیے دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے بھی تعزیت پہنچائی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تعزیتی رابطے اور عوام کی مدد کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔
اسی طرح، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ضرورت کے مطابق واٹر ریٹریشن پلانٹ خیبرپختونخوا بھیجنے کا حکم دیا اور فوری طور پر 10 ٹرک راشن بیگس اور دیگر اشیائے خورونوش روانہ کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثر بھائیوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبرپختونخوا سیلاب مریم نواز شریف وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلٰی پنجاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا سیلاب مریم نواز شریف وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیراعلی سندھ متاثرین کے لیے نواز شریف
پڑھیں:
حافظ نعیم کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ؛ ریسکیو اور ریلیف میں تعاون کی یقین دہانی
لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کرکے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
منصورہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی علاقوں میں آنے والے سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران حکومت کی معاونت کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر متاثرہ عوام کی مدد کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ حافظ نیعم نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے پہلے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں 500 ٹن سے زائد امدادی سامان روانہ کرنے کے بارے میں بتایا اور جماعت اسلامی کے تعاون کو سراہتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس سے قبل امیر جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں سیلاب کی صورتحال اور متاثرین کے لیے ہنگامی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار ایمرجنسی اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم کو متحد ہو کر مشکل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ گنڈا پور نے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کارکنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ذریعے ہدایت دی کہ وہ ریلیف آپریشن میں بھرپور حصہ لیں ۔