پاکستان کا بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، فیڈریشن کے مطابق موجودہ سیاسی حالات اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ فیڈریشن نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متبادل تجویز بھی دی ہے کہ ٹیم کے میچز کسی غیر جانب دار مقام پر کھیلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت جا کر کھیلنا کسی طور مناسب نہیں۔
یہ فیصلہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں کیا گیا ہے، جو مئی میں چار روزہ مسلح جھڑپ کے بعد شدت اختیار کر گئی تھی۔ یہ تصادم دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں بعد سب سے سنگین لڑائی قرار دیا گیا۔
جھڑپ کا آغاز بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد ہوا، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال حملے کیے، جن کے جواب میں پاک فوج نے آپریشن بنیان المرسوس کے تحت جوابی کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کی مہمان بنے گی یا نہیں؟ پی ایچ ایف عدم شرکت کے ’مبینہ‘ حکومتی فیصلے سے لاعلم
پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے اور متعدد ڈرونز تباہ کیے۔ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان یہ جھڑپ 87 گھنٹے جاری رہنے کے بعد 10 مئی کو امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے ذریعے ختم ہوئی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اس سے قبل اگست میں بھی ایشیا کپ سے سیکیورٹی خدشات کے باعث دستبردار ہوچکی ہے۔
تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، جسے اسلام آباد نے کھیلوں کی سیاست قرار دیا۔ بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان ’فیوژن فارمولا‘ طے پایا، جس کے تحت بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کسی غیر جانب دار مقام پر شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہاکی ٹیم دورہ پاکستان پر آمادہ، اجازت کا انتظار
پاکستان کو 2023 کے ایشیا کپ کے میچز بھی اسی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پڑے، جس میں بھارت کے میچز اور فائنل سری لنکا میں کھیلے گئے۔ تاہم پاکستان نے 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں شرکت کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان پاکستان ہاکی فیڈریشن جونیئر ورلڈ کپ رانا مجاہد ہاکی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پاکستان ہاکی فیڈریشن جونیئر ورلڈ کپ رانا مجاہد ہاکی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان بھارت نے ورلڈ کپ کے بعد
پڑھیں:
بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رل گئے
بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رل گئے۔ انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز فلائٹ آپریشن کے مفلوج ہونے کی وجہ سے پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک ایج گروپ کرکٹرز ایئر پورٹس پر پھنس گئے ہیں۔ ٹورنامنٹس ملک کے مختلف وینیوز پر پیر سے شروع ہو رہے ہیں، ریاستی ٹیموں کو وینیوز پر پہنچنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مختلف ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کو بسوں پر وینیوز پر بھیجنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بنگال اور مقبوضہ کشمیر کی ٹیمیں بسوں پر وینیوز کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر متھن منہاس نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں، اگر ریاستی ٹیمیں تاخیر سے پہنچتی ہیں تو میچز ایک دن تاخیر سے شروع ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے وینیوز پر پہنچنے کے بعد میچ آفیشلز اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔