حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ اس فیصلے سے متعلق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھا گیا۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، جہاں پہلی بار 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم پول بی میں بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ بھارت کے ساتھ میچ 29 نومبر کو چنائی کے رادھاکرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ چلی کے خلاف تیسرا میچ 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی حکومتی فیصلے سے بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کو مطلع کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026، پاک بھارت ٹاکرے کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 فروری کو کولمبو میں متوقع ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔

ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے کم از کم پانچ اور سری لنکا کے دو شہروں میں منعقد ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کہ فائنل میچ احمد آباد میں کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے فائنل میں رسائی کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جن کی لائن اپ رواں ماہ ہی مکمل ہوئی ہے۔

دونوں میزبان ممالک کے علاوہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹاپ سات ٹیموں آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، افغانستان اور ویسٹ انڈیزنے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی رینکنگ کی بنیاد پر رسائی حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کینیڈا، نیدرلینڈز، اٹلی، نمیبیا، زمبابوے، نیپال، عمان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے رسائی حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ:  پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، قومی ٹیم بغیر کسی فتح کے ایونٹ سے باہر
  • پاکستان کا بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
  • جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • ورلڈکپ 2026 کے لیے پاک بھارت مقابلے کی مبینہ تاریخ جاری
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026، پاک بھارت ٹاکرے کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی
  • وائٹ بال سیریز کیلیے قومی اسکواڈز کا اعلان، بڑے ناموں کی واپسی
  • حکومت کا قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ
  • بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا، کپتان جونیئر ہاکی ٹیم
  • پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مدمقابل ہوں گی