بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا، کپتان جونیئر ہاکی ٹیم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔
حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی گلیمر نہیں رہا، نوجوان کھلاڑیوں کا رجحان دوسرے کھیلوں کی طرف زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کھیلنے والوں کی بہت کمی ہے، نوکریاں نہیں، سہولیات کا فقدان ہے، پی ایچ ایف کے پاس مطلوبہ فنڈز نہیں، کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ دلانا بہت اہمیت رکھتا ہے، قومی کھیل کی ترقی کے لیے بہت سےایشوز کو حل کرنا ضروری ہے۔
حنان شاہد کا کہنا تھا کہ دو یا تین ہفتوں کے کیمپ سے انٹرنیشنل ہاکی میں زیادہ فتوحات نہیں ملیں گی، ٹیم مینجمنٹ کو تمام وسائل کے ساتھ دو سال کا وقت ملنا چاہیے پھر جوابدہی ہونی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔