Daily Mumtaz:
2025-12-11@14:43:52 GMT

پرو ہاکی لیگ: پاکستان اسپین اور ارجنٹائن کے دورے پر

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

پرو ہاکی لیگ: پاکستان اسپین اور ارجنٹائن کے دورے پر

پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے اسپین کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم 26 نومبر کو بارسلونا روانہ ہوگی جہاں 29 اور 30 نومبر کو اسپین کے خلاف میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ دورہ بنگلا دیش کے بعد ہوگا، جہاں پاکستان ٹیم نے 13، 14 اور 16 اکتوبر کو تین میچز کھیلے تھے۔
لیگ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ارجنٹائن اور ہالینڈ کا دورہ بھی کرے گی۔ ارجنٹائن اور ہالینڈ کے ساتھ میچز 10 سے 15 دسمبر تک شیڈول ہیں۔ دوسرے مرحلے میں فروری میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کے ساتھ مقابلے کرے گی۔
جون میں لیگ کے فائنل مرحلے کے میچز یورپ میں ہوں گے۔ بیلجیم میں جون کے دوسرے ہفتے میں بیلجیم اور اسپین کے خلاف میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ جون کے آخری ہفتے میں لندن میں انگلینڈ اور بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اور 25 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ سیریز نہ صرف ٹیم کی تیاری بلکہ ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے بھی اہم ہے، جس کی فاتح ٹیم فروری کے آخری ہفتے میں کھیلنے کی اہل ہوگی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے بعد ورلڈکپ کوالیفائر کی شیڈول اور مقام کا اعلان کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جنت نظیر وادی آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز منعقد کرانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سفاک و بے رحم مودی کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے جواب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایس ایل کے تاریخی لندن روڈ شو میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے مظفر آباد میں اعلیٰ معیار کا فائیو اسٹار ہوٹل بھی موجود ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔

پاکستان کے خوش آئند اقدام نےثابت کردیا کہ امن، کھیل اور ترقی کشمیر کی اصل شناخت ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے برعکس پاکستان جنت نظیر وادی میں کھیل کے ذریعے امن کی تاریخ لکھ رہا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں خوشگوار کھیلوں کی فضا واضح پیغام ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو ظلم و بربریت کے خلاف ہر لمحہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈکپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پرو ہاکی لیگ، پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو شکست دے دی
  • پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں پہلی شکست
  • آزاد کشمیرمیں پی ایس ایل میچز کروانے کا فیصلہ
  • مظفر آباد، جنت نظیر وادی آزاد کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار
  • ہالی ووڈ شائقین کیلئے خوشخبری، اس ہفتے چار فلمیں بیک وقت ریلیز ہوں گی
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 169000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
  • آزاد جموں و کشمیر والوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ
  • جنت نظیر وادی آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار