وفاقی حکومت نے ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے 250 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پرو ہاکی لیگ کے اخراجات کے لیے 350 ملین روپے درکار ہیں، جن میں سے 250 ملین روپے حکومت فراہم کرے گی، جبکہ بقیہ 100 ملین روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو خود جمع کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باعث بروقت فیصلہ نہ ہونے پر ٹیم کی شرکت خطرے میں تھی۔
سیکریٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ میں دنیا کی 10 بہترین ٹیمیں کھیلتی ہیں، اس میں شمولیت قومی ٹیم کے تجربے اور رینکنگ کے لیے ناگزیر ہے۔
اجلاس کے دوران کمیٹی ممبران نے پی ایچ ایف کی کارکردگی اور آئینی معاملات پر سوالات اٹھائے۔ رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کی تعیناتی غیر آئینی ہے اور اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میرٹ پر کوالیفائی نہیں کرسکا بلکہ نیوزی لینڈ کے دستبردار ہونے کے بعد یہ موقع ملا۔
کمیٹی ممبر مہرین رزاق بھٹو نے مطالبہ کیا کہ پی ایچ ایف فنڈز کے استعمال میں شفافیت لائے اور بہتر کارکردگی یقینی بنائے۔
سیکریٹری فیڈریشن رانا مجاہد نے وضاحت کی کہ پرو ہاکی لیگ دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ اس میں شرکت سے قومی ٹیم کو عالمی معیار کے مقابلوں کا تجربہ حاصل ہوگا اور کھوئی ہوئی شناخت بحال کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرو ہاکی لیگ ملین روپے
پڑھیں:
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسرے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں 30 ممالک سے 500 اسپیکرز اور 200سے زائد کمپنیوں شریک ہورہی ہیں۔فاقی وزیرشزافاطمہ انٹرنیشنل پلینری سیشن Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies میں بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔دورے کے دوان وفاقی وزیر روسی فیڈریشن کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری اینٹن علیخانوف سے ملاقات بھی کریں گی ۔اس کے ساتھ وفاقی وزیر ماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیا روسی فیڈریشن سے بھی ملاقات کریںگی-وفاقی وزیر مین پلینری سیشن Industry Code: The Role of New Industrial Technologies in Improving Labor Productivity میں بھی بطور اسپیکر خطاب کریں گی۔