لاہور:

غزہ کے لیے پاکستانی امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مصر کے راستے غزہ کی پٹی کے برادر لوگوں کے لیے  امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ روانہ کی۔

 پاکستان کے شہر لاہور کے ایئرپورٹ سے ایک خصوصی چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے کر آج مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ جہاں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے امدادی سامان وصول کیا اور غزہ کے اندر فلسطینی شہریوں کو آگے بھیجنے کے لیے مصری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر شمالی سینا گورنریٹ کے ڈپٹی گورنر جنرل عاصم بھی موجود تھے۔ سفیر عامر شوکت نے مصر کے صدر کا فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے امداد پہنچانے میں آسانی فراہم کرنے بھرپور شکریہ ادا کیا۔

 شمالی سینا گورنریٹ کے ڈپٹی گورنر جنرل عاصم نے غزہ کے رہائشیوں کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کثیر امداد کی فراہمی کو بھرپور سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے لیے مجموعی طور پر 21 امدادی کھیپ روانہ کی گئی ہیں۔ اب تک پہنچائی جانے والی کل مقدار 2027 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

سفیر عامر شوکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس نازک لمحے میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے انتہائی ناگزیر امدادی سامان فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی اگلی کھیپ آنے والے دنوں میں عرب جمہوریہ مصر کی حکومت کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کے اندر فلسطینیوں تک پہنچائی جائے گی۔

قبل ازیں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے ظلم و بربریت اور قحط سے متاثرہ غزہ کے لیے 100ٹن مزید امدادی سامان پیر کو لاہور ایئرپورٹ سے مصر کے لیے روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر نائب صدر الخدمت ایئر مارشل (ر) ارشد ملک، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سیکریٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ذکر اللہ مجاہد، جنرل سیکریٹری الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر عبد الرحمنٰ، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندوں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

الخدمت کے صدر ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے 31ویں ریلیف کھیپ روانہ کر دی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 4,645 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کر چکے ہیں۔ غزہ میں جاری ظلم و بربریت اور خوراک، ادویات و طبی سہولیات کی شدید کمی کے پیش نظر یہ ریلیف مشن جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت کا ریڈکریسنٹ سے معاہدہ ہے، ہم ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے سامان کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہوتے ہیں، مصر میں الخدمت کا کیمپ آفس مکمل طور پر فنکشنل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امدادی سامان مصر میں پہنچ کر گودام میں بند نہیں ہوگا بلکہ ریڈ کریسنٹ مصر کے ذریعے فوری طور پر رفاہ بارڈر پہنچے گا اور وہاں سے غزہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے جس جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ غزہ کے عوام کے لیے ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔ غزہ سے آنے والی خبریں اور مناظر دل دہلا دینے والے ہیں، ہر پاکستانی پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف متاثرین کی عملی مدد کرے بلکہ ان کی آواز دنیا بھر میں بلند کرے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے ہر سطح پر ریلیف سامان کی مؤثر مینجمنٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں ایسے ادارے موجود ہیں جو خلوصِ نیت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ صرف ان کی پذیرائی کرنی چاہیے بلکہ ہر ممکن تعاون بھی فراہم کرنا چاہیے تاکہ یہ سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان الخدمت فاؤنڈیشن بھائیوں کے لیے ڈی ایم اے پاکستان کی غزہ کے لیے کہ الخدمت لیے روانہ نے کہا کہ روانہ کی کی حکومت کے ساتھ مصر کے

پڑھیں:

مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سری ہری کوٹا: بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہونے کیلیے اڑان بھر رہاہے
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ
  • ایک روز کے دوران صرف چمن بارڈر سے 10 ہزار افغان مہاجرین واپس اپنے وطن روانہ
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • ترک تنظیم ٹکاکے نمائندوں کا الخدمت آفس اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ
  • پشاور، جماعت اسلامی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب