data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور میں جاری انٹرنیشنل نیشنز ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

میچ کا فیصلہ مقررہ وقت میں برابری کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے میں فتح سمیٹی۔

میچ کا آغاز ہی دونوں ٹیموں کے جارحانہ انداز سے ہوا۔ پہلے کوارٹر میں پاکستانی اور فرانسیسی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹس پر متعدد حملے کیے لیکن دونوں جانب کی دفاعی لائن مضبوط ثابت ہوئی اور کوئی ٹیم گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی۔ شائقین اس ابتدائی مرحلے میں ہی اس بات کا اندازہ لگا چکے تھے کہ مقابلہ انتہائی دلچسپ ہونے والا ہے۔

فرانس نے میچ کے دوسرے کوارٹر میں اپنے کھیل کو مزید تیز کیا اور اسٹریٹیجک انداز میں پاکستان کے ڈی ایریا میں دباؤ بڑھایا، جس کا نتیجہ اس وقت سامنے آیا جب 10ویں منٹ میں فرانسیسی ٹیم نے پہلا گول اسکور کر کے برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم پر وقتی دباؤ ضرور بڑھا لیکن کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری۔

تیسرے کوارٹر کا آغاز بھی فرانس کے حملے سے ہوا اور محض پانچویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے برتری کو 0-2 تک پہنچا دیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا محسوس ہوا، مگر اسی کوارٹر میں پاکستان نے واپسی کا آغاز کیا۔ رانا وحید اشرف نے بھرپور مہارت سے پہلا گول داغا اور ٹیم کا حوصلہ بلند کیا۔ اس کے فوراً بعد سفیان مقیم نے پینلٹی پر عمدہ گول اسکور کر کے اسکور برابر کیا اور اگلے ہی لمحے رانا وحید نے اپنا دوسرا گول کر کے پاکستان کو 2-3 کی برتری دلا دی۔

یہ برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں فرانسیسی کھلاڑی شارلٹ وکٹر نے ایک شاندار موو کے ذریعے گول کر کے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا۔ شائقین کی سانسیں تھم گئیں جب میچ شوٹ آؤٹ میں داخل ہوا، کیونکہ یہ مرحلہ مکمل مہارت، دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت اور ذہنی مضبوطی کا امتحان ہوتا ہے۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان کے گول کیپر منیب الرحمان نے اپنا تجربہ اور مہارت بھرپور انداز میں دکھائی۔ انہوں نے فرانس کے 3 اہم کھلاڑیوں کی کوششوں کو ناکام بنایا، جن میں لیوک ووڈ وکٹر، ٹینیوز ایٹینی اور ایسمینجوڈ زیویئر شامل تھے۔

دوسری جانب پاکستان کے افراز، شاہد حنان اور رانا وحید نے درست اور پُراعتماد شوٹس کے ذریعے گولز اسکور کیے اور پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے برتری دلا دی۔

یہ فتح نہ صرف پاکستان کے لیے ایک شان دار کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر قومی ٹیم کی بحالی کی علامت بھی ہے، جو ایک عرصے سے ہاکی کے میدان میں پستی کا شکار رہی ہے۔ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور حکمت عملی نے اس کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں پاکستان پاکستان کے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا