انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی شاندار کارکردگی، سری لنکا کو 0-9 سے عبرتناک شکست
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دازہو:انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 0-9 سے عبرتناک شکست دے دی۔ چین کے شہر دازہو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستان نے سری لنکن ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ چوتھے منٹ میں عبداللہ اعوان نے پہلا گول داغا، جس کے بعد زبیر لطیف نے اگلے ہی منٹ میں دوسرا گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا۔ ساتویں منٹ میں اعصام حیدر نے پنالٹی پر تیسرا گول کیا، اور اسی کوارٹر میں عاطف نے چوتھا گول کرکے پاکستان کو فیصلہ کن سبقت دلائی۔
دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے مزید دو گول اسکور کیے، جو دونوں اعصام حیدر نے پنالٹی کارنر پر بنائے، یوں اعصام کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوئی۔ تیسرے کوارٹر میں عدیل نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے اسکور کو 0-8 تک پہنچا دیاجبکہ 44ویں منٹ میں عاطف علی نے ایک اور گول داغ کر پاکستان کی برتری 0-9 کردی۔
میچ کے دوران پاکستانی ڈیفنس نے بھی بہترین کھیل پیش کیا، جس کے باعث سری لنکن ٹیم کو گول کے مواقع نہ مل سکے۔ مہمان ٹیم صرف دو پنالٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی، تاہم انہیں بھی گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان ٹیم ویزا تاخیر کے باعث محض چند گھنٹے قبل چین پہنچی اور بغیر کسی پریکٹس کے میدان میں اتری، اس کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں نے مکمل دبدبے کے ساتھ فتح حاصل کی۔
پاکستان انڈر 18 ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دی تھی اور مسلسل دو فتوحات کے بعد گروپ اے میں سرفہرست ہے۔ گرین شرٹس اب اپنا اگلا میچ منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلیں گے، جہاں فتح کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل تک رسائی کے مزید قریب ہو جائے گا۔
شائقینِ ہاکی پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی اس شاندار کارکردگی کو سراہ رہے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سینیٹر مشاہد حسین ایشیا۔یورپ پولیٹیکل فورم کے چیئرمین منتخب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-9
بڈاپسٹ (آن لائن) سینیٹر مشاہد حسین سید کو ایشیا یورپ پولیٹیکل فورم (اے ای پی ایف) کے چیئرمین کے طور پر متفقہ طور پر منتخب کرلیا گیا۔ یہ انتخاب اس 2 براعظمی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں عمل میں آیا جو ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں منعقد ہوا، اس کانفرنس میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 35 ارکانِ پارلیمان، سیاسی شخصیات اور تھنک ٹینک کے نمائندگان نے شرکت کی جن میں 15 ایشیا سے اور 10 یورپ سے تھے۔ اپنے عہدے کی قبولیت کی تقریر میں سینیٹر مشاہد حسین، جو انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز (ICAPP) کے بھی شریک چیئرمین ہیں، نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ہنگری کے سابق نائب وزیر خارجہ ژولٹ نیمیتھ کو یورپ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشیا۔یورپ پولیٹیکل فورم (اے ای پی ایف) کا شریک چیئرمین منتخب کیا گیا۔