ورلڈکپ ہاکی کوالیفائر میں رسائی کیلیے پاکستان ٹیم کو بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
ورلڈکپ ہاکی کوالیفائر میں شرکت کی لیے پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ تین میچز کی سیریز کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر راج گیر میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں جاپان نے بنگلہ دیش کو 1-6 سے شکست دے کر ورلڈکپ کوالیفائر میں رسائی حاصل کرلی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز دسمبر میں بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کھیلے گی۔
ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ 28 فروری 2026 سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان نے بھارت میں کھیلے جارہے ایشیا کپ میں حصہ نہیں لیا تھا جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا یہ موقع فراہم کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔