ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) برکت پٹرولیم چک 12گیارہ ایل پر چار ڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی انتظار حسین کوگولی مار کر 23ہزار روپے کی نقدی چھین لی ۔ زخمی انتظار حسین کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیاہے۔ جہاں زخمی کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپ پر صبح 4 بجے غلام مصطفی اور اس کا بھائی انتظار حسین ڈیزل لینے گئے تو ڈاکووں نے گولی مار کر 23ہزار روپے کی نقدی چھین لی اس دوران مزاحمت پرڈاکو نے گولی مارد ی اور فرارہوگئے۔ پولیس صد رچیچہ وطنی نے غلام مصطفی کی مدعیت میں مقدمہ 394ت پ درج کرلیا ہے ۔ ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی ہزار روپے کی کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار800روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا3لاکھ 54ہزار 365روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 3ہزار 810 روپے ہوگئی۔

سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: بھتیجے نے کلہاڑی سے چچی کو قتل اور چچا کو زخمی کر دیا
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑااضافہ
  • سندھ بجٹ: کم از کم تنخواہ 42 ہزار کرنے کی تجویز پر صنعتکاروں کے تحفظات
  • کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکا، لکڑیاں کاٹنے کیلیے جنگل جانے والے 4افراد جاں بحق
  • ایران نے 550بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28شہری ہلاک، 3ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام
  • صوابی، رکشہ میں سواریاں بٹھانے پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی ہزار روپے کی کمی
  • لاہور: ناجائز تعلقات کے شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا
  • سندھ میں کم از کم اجر 42 ہزار روپے مقرر ،کراچی کے لیے 254 ارب مختص
  • کراچی: ملیر میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی 13 سالہ لڑکی دم توڑ گئی