ساہیوال: 2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مالک مکان نے کرایے داروں سے بجلی کے بل کا تقاضہ کیا جس پر جھگڑا ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان: شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حملوں میں 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ضلع شیرانی میں دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔