ساہیوال، ہائی ایس سوا ر امام مسجد کو اغو اکر کے لے گئے،دسویں جماعت کے طالبعلم کی اغوا کی کوشش ناکام، دو گرفتار، مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امام مسجد کو اغوا کرلیاگیا جبکہ دسویں جماعت کے طالب علم کی اغوا کی کوشش نا کام ہوگئی، طالب علم بازیاب کراکے دو گرفتار کرلئے گئے۔نواحی چک 136نو ایل سے امام مسجد مولانا محمد عدنان کو مسجد کے گیٹ سے چار مسلح افراد نے اغوا کر لیااور ہائی ایس گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔واقعات کے مطابق چک 136نو ایل کے مولانا عبدالجبار نعیم کا بیٹا مولانا محمد عدنان رحمان ٹائون مسجد میں نماز مغرب پڑھوا کر مسجد سے باہر گھر جانے کے لیے نکلا تو چار نا معلوم مسلح افراد ہائی ایس گاڑی میں سوارآ گئے اور اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لے گئے ۔
پولیس غلہ منڈی نے امام مسجد کے باپ مولانا عبدالجبار نعیم کی مدعیت میں مقدمہ 365ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔(جاری ہے)
مولانا محمد عدنان کا موبائل فون بھی بند ہے اور ابھی تک اغوا کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دریں اثناء مسلم بن عقیل کالونی میں دسویں جماعت کے طالب علم رضی حسین کو شاہ زیب اور شہباز احمد نے دوستی نہ کرنے کی رنجش پر اغو اکر کے لے جا رہے تھے کہ ہنگامہ آرائی اور شور پرشہریوں نی15پر کال کر کے اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضی حسین کو ملزموں کے چنگل سے چھڑا لیا اور دونوں ملزموں کو گرفتارکرلیا ۔پولیس فتح شیر نے رضی حسین کی مدعیت میں مقدمہ 506, 511, 365اور 34 ت پ مقدمہ درج کرلیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف
علامتی تصویر۔میرپور خاص میں لوگوں سے آن لائن فراڈ اور لوٹنے والے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق معاملے کا انکشاف ایک درجن سے زائد متاثرین کے پولیس سے رابطہ کرنے پر ہوا، 34 سے زائد ملزمان کے خلاف 21 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو بلاکر لوٹتے، ملزمان ٹندو جان محمد اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے، 4 کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
ایس ایس پی نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کو مخبری کرنے والے موبائل ڈرائیور کو برطرف اور ٹنڈو جان محمد تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ متعلقہ تھانے کے پورے عملے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ زیر حراست چار ملزمان سے متاثرین کو 80 لاکھ روپے کی رقم واپس کرا دی ہے۔