سیلاب کے باعث فیصل آباد، خانیوال سیکشن بند، متبادل روٹ پر اضافی ڈیزل استعمال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ فیصل آباد سے خانیوال روٹ سیلاب کے باعث بند ہوا ہے، رواں ہفتے ہی اس ٹریک کو بحال کردیا جایے گا، اس روٹ پر چلنے والی ٹرینیں لاہور سے براستہ رائیونڈ، ساہیوال جارہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب کے باعث فیصل آباد، خانیوال سیکشن تاحال بند ہے، متبادل روٹ پر ٹرینیں چلانے کے لیے اضافی ڈیزل استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان ریلویز نے مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث آج 2 ٹرینیں شاہ حسین اور پاک بزنس ایکسپریس منسوخ کردیں، پشاور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے منزل مقصود تک پہنچایا جارہا ہے۔ پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، رحمان بابا اور ہزارہ متبادل روٹ لاہور ساہیوال سے کراچی جارہی ہیں، لاہور سے قراقرم، شاہ حسین ایکسپریس ،شالیمار کو بھی براستہ رائیونڈ ،ساہیوال چلایا جارہا ہے۔
فیصل آباد براستہ ٹوبہ، خانیوال جانے والی تمام مال بردار گاڑیوں کو بھی متبادل روٹ سے چلایا جارہا ہے، متبادل روٹ کے باعث روزانہ کی بنیاد پر اضافی ڈیزل کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ متبادل روٹ کے باعث ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر کراچی جانے والی ایک سے 2 ٹرینیں منسوخ کی جارہی ہیں۔ ترجمان ریلوے نے بتایا کہ فیصل آباد سے خانیوال روٹ سیلاب کے باعث بند ہوا ہے، رواں ہفتے ہی اس ٹریک کو بحال کردیا جایے گا، اس روٹ پر چلنے والی ٹرینیں لاہور سے براستہ رائیونڈ، ساہیوال جارہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیلاب کے باعث متبادل روٹ فیصل آباد جارہی ہیں روٹ پر
پڑھیں:
شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک لین کی پاسداری کرانے کے لیے قوانین پر سختی عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
ٹریفک لین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں کے دوران 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیچھے کئی وجوہات ہیں، لیکن ایک بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
شہر کی سڑکوں پر مختلف گاڑیوں کے لیے مخصوص لینز تو موجود ہیں، اور زیادہ تر شہری اس بات سے واقف بھی ہیں کہ کون سی لین کس قسم کی گاڑی کے لیے مختص ہے، مگر وقت بچانے اور جلد منزل تک پہنچنے کی دوڑ میں اکثر لوگ ان اصولوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے پہلے ہی ای-ٹکٹنگ سسٹم نافذ کیا ہوا ہے، لیکن اب شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خودکار طریقے سے جرمانے جاری کیے جائیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک جام کی صورت میں شہریوں کو لین تبدیل کرنے کی رعایت ہے، لیکن سست ٹریفک پر شہریوں کو مقررہ لین میں ہی رہنا ہوگا اور ہیوی بائیک رائڈرز بھی لین کی خلاف ورزی کریں گے تو چالان ہوگا۔
دوسری جانب شہریوں نے اس اقدام کو ٹریفک نظم و ضبط کی جانب ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئے نظام اور لین ڈسپلن کے اصولوں سے واقف ہو سکیں۔
قانون تو موجود ہے، اب اصل امتحان اس پر عملدرآمد اور شہریوں کے تعاون کا ہے۔ اگر دونوں ساتھ چلیں تو شاید کراچی کی سڑکیں زیادہ محفوظ اور منظم بن سکیں۔