اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی مقامی قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی اور فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے ہوگئی، گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے تھی۔

(جاری ہے)

10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کی کمی سے قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے کے مقابلہ میں 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 236 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 85 ہزار 53 روپے کے مقابلہ میں 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے ہوگئی ۔ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی بالترتیب 9 روپے اور 7 تا 12 روپے کی کمی سے چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 4064 روپے اور 3484 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی سے قیمت 3400 ڈالر کے مقابلے میں 3397 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 0.

09 ڈالر کی کمی سے 38.40 ڈالر کے مقابلہ میں 38.31 ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی کی فی تولہ کی کمی سے سونے کی کی قیمت

پڑھیں:

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔

سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی