اے این ایف اور کسٹمز نے مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 آپریشنز میں ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 77 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 1776 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیوں میں گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار سے ایک کلو چرس، منڈی موڑ راولپنڈی کے قریب مسافر وین میں سوار  2 ملزمان سے 50 ایکسٹیسی گولیاں اور کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک نائیجیرین شہری سے 35 گرام آئس اور 2 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں لاہور کے علاقے سرکلر روڈ کے قریب 1675 کلو پوٹاشیم پرمیگنیٹ اور 75 کلو نائٹرازیپم برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ آبپارہ اسلام آباد میں واقع ایک کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں 16.

420 کلو آئس پکڑی گئی جب کہ ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 9 کلو آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اُدھر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بھی منشیات اسمگلنگ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق بنکاک سے آنے والی تھائی ایئرلائن کی پرواز TG345 سے پہنچنے والے ایک غیر ملکی مسافر کے سامان سے 15 کلوگرام سے زائد منشیات  میری جوانہ برآمد ہوئی، جس کی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

کلکٹر کسٹم ایئرپورٹس طاہر حبیب چیمہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر مشکوک مسافر کی نگرانی کی گئی۔ مسافر ابتدائی طور پر گرین چینل سے بغیر سامان کے گزر گیا لیکن کچھ دیر بعد اپنا سامان لینے واپس آیا تو کسٹمز ٹیم نے اسے روک کر تلاشی لی، جس میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کر کے پاکستان میں موجود ملزم کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد کے قریب

پڑھیں:

لاہور سے جدہ جانیوالے مسافروں کے سامان اور جوتوں سے منشیات برآمد

---فائل فوٹوز

لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کے دوران 1.610 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والے 3 مسافروں کے سامان اور جوتوں سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان اور ضبط شدہ منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کا ریکارڈ برآمد
  • انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈسک برآمد
  • کراچی: پاکستان کسٹمز نے 42 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا
  • کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 42 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد
  • ایف آئی اے ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • لاہور سے جدہ جانیوالے مسافروں کے سامان اور جوتوں سے منشیات برآمد
  • قصور، پولیس کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن برآمد، 7 ملزمان گرفتار
  • جعلی ای پرمٹس کے ذریعے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیف سٹی کا سخت کریک ڈاؤن