سال2025 کے دوران نیب نے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی ریکوری کی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے رواں سال 2025 کے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جنوری سے جون 2025 کے دوران نیب نے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی ریکوری کی، صرف اپریل کے مہینے میں 456 ارب روپے ریکور کیے گئے نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کہا گیا ہے کہ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں 532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں، وفاقی و صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئی ہیں.
(جاری ہے)
نیب کے مطابق دھوکا دہی کے مختلف مقدمات میں 12 ہزار 611 متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی گئی ہے، لاہور میں مختلف ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو اربوں روپے کی رقم واپس دلوائی گئی ہے نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین بازیاب کروائی، سندھ کے محکمہ تعلیم، صحت خواندگی کی 127 کنال اراضی بازیاب کروائی. چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ان کا حق دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، نیب بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھے گا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس؛ ایجنڈا میں27 ویں ترمیم نہیں نکلی
سٹی42: سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹس نے جمعہ کے روز ہونے والے الگ الگ اجلاسوں کا ایجنڈا میڈیا کو ریلیز کردیا ۔حکومت کی جانب سے نیب ترمیم 2023 واپس لینے کیلئے تحریک پیش کی جائے گی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل ہونے والے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا، 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں ہے۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں فیڈرل پراسکیوشن سروس ترمیمی بل 2025 کی منظوری، سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 ، نیشنل اسکول فار پبلک پالیسی ترمیمی بل پر قانوں سازی کی جائے گی۔
ایجنڈے کے مطابق حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نیب ترمیمی بل واپس لینے کی تحریک پیش کریں گے، رولز 115 کے تحت سینیٹ میں پیش نیب ترمیمی بل واپس لیا جائیگا۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے
Waseem Azmet