گندم کی کاشت سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز

لاہور:گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک ہوگئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بوائی سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے گندم کے کاشتکار کی معاونت اور پیدوار میں اضافے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں بہتر پیدوار کیلئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے، 2 ماہ کے دوران کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، وزیراعلیٰ نے گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنانے اور چھوٹے کاشتکار کو ریلیف کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا گیا۔
اجلاس میں کاشت سے قبل 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حکومت پورا ساتھ دے گی، پنجاب کے کاشتکار کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی معاونت حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی ’’ایک مجھے بھی چاہیے‘‘ مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیوں کیا؟ جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج نیب کا عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے عزم کا اعادہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم چین وسطی ایشیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پودوں کا ڈیٹا بیس قائم کرے گا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے مریم نواز پر اتفاق کاشت سے گندم کی

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب کی آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نوجوان گریجویٹس کے لیے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ پروگرام صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد نئے آئی ٹی گریجویٹس کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

علم حاصل اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق ختم کرنے کیلئے ترتیب دیا گیایہ پروگرام آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ماہ کی انٹرن شپ پیش کرتا ہے جس کے دوران گریجویٹس کو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

چار سالہ ڈگری کے ساتھ آئی ٹی گریجویٹ اس انٹرن شپ پروگرام کیلئے سی ایم انٹرنز ڈاٹ پنجاب ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب کی آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری
  • وفاقی کابینہ اجلاس طلب، 27ویں ترمیم کی منظوری کا امکان
  • مریم نواز برازیل جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کیلیے برطانیہ پہنچ گئیں
  • 8 لاکھ روپے لے کر آسٹریلیا کا جعلی ورک ویزا دینے والا گرفتار
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل روانہ
  • لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • وزیراعلیٰ پنجاب کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ
  • تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت، سردار سلیم حیدر اور کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات