خیبر پختونخوا؛ گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔
ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں اسٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ ملازم ہے۔ دونوں ملزمان گندم اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ اضاخیل اسٹوریج سے 1730 میٹرک ٹن (3300 گندم کی بوریاں) غائب کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے اسکینڈل کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کو حراست میں لیا۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی خارج کردی ہیں۔
بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی ضمانت کی درخواستیں خارج گندم اسکینڈل میں
پڑھیں:
عوامی نیشنل پارٹی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے متنازع بیان کی شدید مذمت
اسلام آباد:عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے متنازع بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عہدہ بردباری اور سنجیدگی چاہتا ہے، پختونخوا جیسے حساس صوبہ میں ٹکراؤ قطعاََ حل نہیں۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ کوئی ذی شعورشخص مسجد کی توہین جیسی حرکت تو دور اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان مساجد کی بے حرمتی کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فرض ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے درمیان فاصلوں کو کم کریں اور باہمی اعتماد بحال کریں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حالات اس طرح ہی رہے تو خیبر پختونخوا کا مستقبل کیا ہوگا؟، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے صوبہ کے لیے بھی کچھ کریں۔