Express News:
2025-08-09@09:33:32 GMT

کراچی؛ سائٹ میں پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

کراچی:

سائٹ  کے علاقے ولیکا گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔

ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ولیکا مسجد کے قریب 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈکیت مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے اور پولیس کے پہنچتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو مارے گئے۔

ہلاک دونوں ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی، ملزمان فرار

کراچی:

شہر قائد میں کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کورنگی تھانے سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ اہلکار عبدالصمد زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال کے مطابق زخمی اہلکار عبدالصمد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن؛ بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج مارے گئے
  • گوجرانوالہ: ایک پولیس اہلکار کو شہید،2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکو بھی مقابلے میں مارا گیا
  • لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد مقابلے، زیادتی کے چوتھے ملزم سمیت  8 ہلاک، ڈسکہ میں اہلکار شہید
  • کراچی، سچل پولیس کی بروقت کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
  • گوجرانوالہ: پولیس مقابلے میں 3 افراد ہلاک، 1 اہلکار جاں بحق
  • لاہور، خاتون سے زیادتی کا چوتھا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی، ملزمان فرار