کراچی: پولیس چوکی کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس چوکی کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ اردو بازار میں گولی چلنے سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑگیا۔
ایس ایس پی کورنگی اور انچارج سی ٹی ڈی قیوم آباد پولیس چوکی پہنچے، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہل کار چوکی کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ فائرنگ کردی گئی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، اورنگی سو کوارٹر پاسبان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
کراچی:کورنگی سو کوارٹر پاسبان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38 سالہ یاسین ولد معین کے نام سے کی گئی جس کہ گھر کے باہر گلی میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
مقتول کا کرمنل ریکارڈ بھی بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔
جبکہ پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔