کینیڈا میں مزاحیہ اداکار کپل شرما کے کیفے پر ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کے دوران ایک آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کیفے کو نشانہ بنانے کی وجہ اداکار سلمان خان کو کیفے کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’جو بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، سیدھا سینے پر گولی ماری جائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ایک ماہ میں دوسرا واقعہ

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گینگ رکن نے کہا کہ کپل شرما کے ریسٹورنٹ پر پہلی اور اب دوسری فائرنگ اس لیے کی گئی کیونکہ انہوں نے نیٹ فلکس شو میں سلمان خان کو کیفے کے افتتاح کے لیے مدعو کیا تھا۔

آڈیو میں مزید دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کوئی چھوٹا موٹا اداکار یا ہدایتکار بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا تو اس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ سلمان خان نیٹ فلکس کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے، جہاں ان سے کیفے کے افتتاح کی بات کی گئی تھی۔ گینگ کے رکن نے اسی واقعے کو وجہ بناتے ہوئے دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ذمہ داری کس نے قبول کی؟

جمعرات کو کینیڈا میں واقع ’کپس کیفے‘ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ جولائی میں ہونے والے حملے کے بعد دوسرا حملہ ہے۔ خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے اب تک تفصیلات عام نہیں کیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کی جا سکے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی مشہور شخصیت کی جائیداد پر بیرون ملک حملہ صرف سلمان خان سے تعلق کی بنیاد پر کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما نے اپنا طیارہ خریدلیا، کروڑوں کمانے والے کامیڈین کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

گزشتہ سال پنجابی گلوکار اے پی ڈھلوں کے وینکوور میں واقع گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی، جب انہوں نے سلمان خان کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو ریلیز کی تھی۔ بعد ازاں بشنوئی گینگ نے اے پی ڈھلوں کو بھی سلمان خان سے روابط پر دھمکیاں دیں۔

لارنس بشنوئی گینگ ماضی میں بھی سلمان خان کو بارہا نشانہ بنا چکا ہے، جس کی اصل وجہ 1998 کا کالے ہرن کا شکار کیس ہے۔ کالے ہرن کو بشنوئی برادری مقدس مانتی ہے اور سلمان خان کے مبینہ ملوث ہونے پر سخت مخالفت کرتی رہی ہے۔ گزشتہ سال بھی سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں، اور ان کے ممبئی کے علاقے باندرہ والے گھر کے باہر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سلمان خان کپل شرما شو کپل شرما کیفے لارنس بشنوئی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ کپل شرما شو کپل شرما کیفے لارنس بشنوئی کپل شرما کے کیفے پر بھی سلمان خان لارنس بشنوئی سلمان خان کے سلمان خان کو بشنوئی گینگ کینیڈا میں

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی