کپل شرما کے کیفے پرپھرگولیاں چل گئیں ،دوسرا بڑاحملہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
کینیڈین شہر سرے میں کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جمعرات کی صبح سرے میں کیپس کیفے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گولیوں کے نشانات دیکھے گئے۔
پولیس کو تقریباً چار بج کرچالیس منٹ پر اطلاع دی گئی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کےپچیس خول ملے ہیں جبکہ حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔
رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم کیفے کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر بھتہ خوری کا نتیجہ تھا۔
ابھی تک کپل شرما یا ان کی ٹیم کی جانب سے حملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ کیفے منیجر نے پولیس کی کارروائی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
چند ہفتے قبل اسی کیفے کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جب نامعلوم حملہ آوروں نے نئے کھلنے والے کیفے پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب عملہ اندر موجود تھا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن کیفے کی دیواروں پر گولیوں کے نشانات دکھائی دے رہے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری ببر خالصہ انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والی ایک بنیاد پرست خالصتانی تنظیم ہرجیت سنگھ لاڈی نے قبول کی تھی۔ لاڈی نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما نے سکھ برادری کامذاق اڑایاتھااس لیے حملہ کیاگیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے حالیہ حملے کا ذمہ دار لارنس بشنوی گینگ کو قرار دیا ہے۔ ایک آڈیو کلپ میں گولی چلنے کی آواز پر گولی چلانے والے کو سنا جا سکتا ہے، “ہم نے ٹارگٹ کو فون کیا، لیکن اس نے بات نہیں سنی، اس لیے ہمیں کارروائی کرنی پڑی، اگر اس نے پھر بھی نہ سنا تو اگلا قدم ممبئی میں ہوگا۔”
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے مزید کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے آڈیو اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سرے پولیس نے کہا کہ وہ دونوں حملوں کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی مکمل رپورٹ جاری کریں گے۔
کپل شرما کے کیفے پر بار بار ہونے والے حملوں نے مقامی کمیونٹی میں تشویش کو جنم دیا ہے۔ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کاروباری اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی ادارے اس سلسلے میں سخت اقدامات کر رہے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کپل شرما کیفے پر رہے ہیں
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی
جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کی پولیس نے تصدیق کی اور بتایا کہ نامعلوم افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی حملہ میں محفوظ رہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محرر اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوئے جنکو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ ڈی سی اور دیگر کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور دیگر عملہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد شرپسند عناصر کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔