سلمان خان کے باڈی کارڈ شیرا کے والد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قریبی ساتھی اور باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے والد سندر سنگھ جولی انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اس بیماری سے لڑ رہے تھے، 88 برس کی عمر میں وہ اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔
شیرا نے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد شری سندر سنگھ جولی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ شیرا کے والد کے انتقال پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شیرا گزشتہ کئی دہائیوں سے سلمان خان کے ذاتی باڈی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اکثر انہیں اداکار کے ساتھ عوامی تقریبات، فلمی شوٹنگز اور نجی ملاقاتوں میں دیکھا جاتا ہے۔
شیرا کا سلمان خان کے ساتھ تعلق محض پیشہ ورانہ نہیں بلکہ بھائی چارے اور وفاداری پر مبنی ہے اور ان دوںوں میں گہری دوستی بھی ہے۔ ایک سابقہ انٹرویو میں شیرا نے کہا تھا کہ وہ زندگی بھر سلمان خان کے ساتھ رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان خان کے شیرا کے والد
پڑھیں:
32 سالہ مشہور بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسر کے اہل خانہ نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ انفلوئنسر کا خاندان اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کی درخواست کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مداح اس غم کے موقع پر اہل خانہ کے جذبات کا احترام کریں تاہم اہل خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ انونے سود ٹریول ایک مشہور ٹریول انفلوئنسر تھے جن کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زائد فالوورز اور یوٹیوب پر تین لاکھ اسی ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز تھے۔ وہ اپنی خوبصورت ٹریول فوٹوگرافی، ڈرون شاٹس اور متاثر کن ویڈیو اسٹوری ٹیلنگ کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔
انہیں تین سال مسلسل فوربز انڈیا کی ’’ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز‘‘ فہرست میں شامل کیا جاچکا تھا۔