ن لیگ کے ایم پی اے نعیم چوہدری کے گھر پر سی سی ڈی کا چھاپا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے چھاپا مارا۔
ترجمان کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق چوہدری نعیم اعجاز کے گھر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا ، ان ملزمان پر اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔
سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے متعلق تمام تفصیلات ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز کےنوٹس میں ہیں، ان سے درخواست کی گئی تھی وہ اپنے ڈیرہ انچارج کو پیش کریں، چوہدری نعیم اعجاز کے ڈیرے کا انچارج دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ہے۔
ترجمان چوہدری نعیم اعجاز نے کہا کہ سی سی ڈی نے بغیر تحقیق کے گھر پر چھاپا مارا، بغیر وجہ شہریوں کے گھروں میں داخل ہونا غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سیکیورٹی گارڈز کی سرچنگ کا بہانا بنا کر لوٹ مار اور نقدی لے جانا ڈکیتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری نعیم اعجاز کے سی سی ڈی کے گھر
پڑھیں:
کراچی: بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ، بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کردیا، واردات کا مقدمہ درج
کراچی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کردیا جب کہ پولیس نے حیدرآباد کالونی میں پیش آئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
واقعہ کا مقدمہ زخمی خاتون کے ماموں کی محمد جاوید کی مدعیت میں تھانہ جمشید کواٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ محمد جاوید میرے داماد نے مجھ بتایا کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم صالحہ تبسّم کے گھر فائرنگ ہوئی ہے۔
جب میں سول اسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ صالحہ تبسّم پر اس کے جیٹ اعجاز نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے65 سالہ نعمت اللہ اور ان کا بیٹا35 سالہ عمید علی خان جاں بحق ہوئے جبکہ 30 سالہ صالحہ تبسّم زخمی ہوئی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں، زخمی خاتون فی الحال بات نہیں کررہی ہیں۔
ایس ایچ جمشید کوارٹر رانا عنصرنے بتایا کہ ملزم اعجاز کا اہلخانہ سے پیسوں کا تنازعہ چل رہا تھا، ملزم شادی شدہ ہے اور گھر والوں سے الگ رہتا تھا۔
ملزم نے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہے، ملزم اعجاز چار سال قبل بیرون ملک نوکری کرتا تھا۔
کورونا وائرس کے وقت پاکستان آیا اور جب سے یہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہولیس واقعہ کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 25/.532 زیر دفعہ 324/.302 کے تحت درج کرلیا ہے۔
اس واقعہ میں ملوث ملزم اعجاز کو کرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا یے، پولیس واقعہ کی مذید تفتیش کررہی ہے۔