حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روزبھی کھلی رہیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روز بھی کھلے رہے۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکس کو برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔
(جاری ہے)
رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں بمعہ اخراجات وصول کرنے کیلئے 4 سے 9 اگست تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
محکمہ تعلیم سندھ کا چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست(جمعہ) کو چہلم امام حسینؓ پر سندھ میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔
واضح رہے یوم آزادی 14 اگست (جمعرات)کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے ،سندھ میں ہفتہ وار 2 چھٹیاں کرنے (ہفتہ ، اتوار)والے سرکاری اداروں کے ملازمین کل ملا کر 4 چھٹیاں کرینگے۔