حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں وہ غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے جو پہلے مرحلے میں شامل نہیں تھے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی اپنے قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن واپسی پر جمع کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
ترجمان نے مزید کہاکہ جیسے ہی کوٹہ مکمل ہوگا، حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پہلا مرحلہ مکمل ترجمان وزارت مذہبی امور حج درخواستیں درخواستیں وصولی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پہلا مرحلہ مکمل حج درخواستیں درخواستیں وصولی وی نیوز درخواستوں کی وصولی پہلا مرحلہ مکمل
پڑھیں:
لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
ورک ویزے پر آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود کاشف رضا نے شہری سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے۔
گلشن اقبال کراچی کے رہائشی ملزم نے ویزے کے نام پر مجموعی طور پر 28 لاکھ میں معاملہ طے کیا تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔