اسلاموفوبیا؛ ہسپانوی شہر میں مذہبی تہواروں اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلاموفوبیا؛ ہسپانوی شہر میں مذہبی تہواروں اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
سپین(سب نیوز )سپین کے شہر جمیلا میں واقع عوامی اسپورٹس سینٹرز میں مذہبی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی جہاں مسلمان برسوں سے عید الفطر اور عید الاضحی کے اجتماعات منعقد کیا کرتے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کا یہ فیصلہ قدامت پسند جماعت “پاپولر پارٹی” (Popular Party) کی مقامی حکومت نے کیا، جس اس کی تجویز انتہائی دائیں بازو کی جماعت “ووکس پارٹی” (Vox) نے دی تھی۔اسپین کی نہایت سخت گیر دائیں بازو کی جماعت ووکس نے مذہبی تقریبات پر پابندی کے اس فیصلے کو اپنے “عیسائی اقدار کی حفاظت” کی کامیابی قرار دیا ہے۔
مذہبی تقریبات پر پابندی کے بعد اس بلدیاتی اسپورٹس سینٹرز صرف “ورزشی سرگرمیوں یا بلدیہ کے زیرِ اہتمام تقریبات” کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔مذہبی، سماجی یا ثقافتی سرگرمیاں جنہیں “بلدیہ کے لیے غیر متعلق” سمجھا جائے گا، ان پر مکمل پابندی ہوگی۔یہ پابندی ایسے وقت میں آئی ہے جب پچھلے ماہ موریشیا کے علاقے میں مقامی باشندے اور تارکینِ وطن کے درمیان تصادم ہوا تھا، جسے ووکس پارٹی اور دائیں بازو کے حلقے مسلم مہاجرین سے جوڑ رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا اسلام آباد میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندر سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو’ کا دعوت نامہ پیش کیا پچیس سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ جاپان،تیاریاں شروع،جامع پیکیج زیر غور ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے اہم ملاقات کی تاریخ کا اعلان کردیا،کچھ لو کچھ دو کا فارمولہ تیارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تقریبات پر پابندی
پڑھیں:
صدر آذربائیجان کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو یوم فتح تقریبات کی دعوت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔وزیرِاعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ دورہ آذربائیجان میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ وکٹری ڈے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر طیب اردگان تینوں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علئیوف اور آذربائیجان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع ہے، آذربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات آذربائیجان کے مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتیں ہیں، جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔