شیری رحمان کی کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
---فائل فوٹو
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کتابیں چھین کر بھارت کشمیری شناخت مٹانا چاہتا ہے، کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔
شیری رحمان نے اپنے بیان میں کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ عمل کشمیریوں کی فکری آزادی پر حملہ ہے، کشمیر کی فکری آزادی پر پابندی بھارت کے غیر جمہوری عزائم کا عکاس ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے، تاریخ کو دبانے سے حقائق مٹ نہیں جاتے بلکہ اور نمایاں ہو جاتے ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ اظہارِ رائے کا گلا گھونٹنا بھارت کے فاشسٹ رجحانات کو ظاہر کرتا ہے، پابندیاں لگا کر بھارت صرف اپنی عالمی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا ضلع گاندر بل میں آزادی پسند کشمیریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاﺅن
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ فورسز اہلکاروں نے کم از کم 59 مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ آخری اطلاعات تک قابض بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع گاندربل میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ فورسز اہلکاروں نے کم از کم 59 مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ آخری اطلاعات تک قابض بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔