محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق آٹھویں جماعت کا اسیسمنٹ ٹیسٹ پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا۔ پیکٹا کی جانب سے امتحان کا طریقہ کار آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں اسیسمنٹ ٹیسٹ صرف سرکاری سکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کیلئے بورڈ امتحان آپشنل رکھا جائے گا، بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ روایتی بورڈ امتحان کی بجائے طلبہ کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائیگا۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسیسمنٹ ٹیسٹ سے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بہتری آئے گی۔ اسیسمنٹ ٹیسٹ کا مقصد بچوں میں چھوٹی جماعت سے تعلیمی صلاحتیوں کو بڑھانا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق آٹھویں جماعت کا اسیسمنٹ ٹیسٹ پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا۔

پیکٹا کی جانب سے امتحان کا طریقہ کار آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں اسیسمنٹ ٹیسٹ صرف سرکاری سکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کیلئے بورڈ امتحان آپشنل رکھا جائے گا، بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا اسیسمنٹ ٹیسٹ جائے گا نے کہا

پڑھیں:

حکومت کا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کیا جائے گا، اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی، وزیر دفاع خواجہ آصف پاک سعودیہ معاہدے پر پالیسی بیان دیں گے۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران  سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے  تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، معاہدے میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودی عرب معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کر دیے گئے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، معاہدے کا مقصد جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے، خطے اور دنیا میں امن کے حصول کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنائے گا، معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھائے گا، معاہدے سے دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف
  • پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، گاڑی میں کیاخصوصیات ہیں؟
  • ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، نئی ٹیکنالوجی کے حیرت انگیز فیچرز
  • حکمران سیلاب متا ثر ین کی مدد کے بجائے فوٹوسیشن میں مصروف ہیں‘کاشف شیخ
  • سکھر،جامعہ دارالہدیٰ میںامتحانات
  • حکومت کا تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ 
  • حکومت کا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
  • واضع حکم دے رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرو‘ آئندہ کسی سے رابطہ نہ کیا جائے، عمران خان
  • پنجاب یونیورسٹی، سٹوڈنٹس کا آج "طلبہ جرگہ" منعقد کرنے کا اعلان
  • فیڈریشن آف خواجہ شیعہ جماعت کے تحت طلباء کی کائونسلنگ کیلیے تقریب