لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور:
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا۔
چھاپہ مار کارrوائی میں ملزم سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی
پڑھیں:
لاہور؛ خاوند کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، مرکزی ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
لاہور:چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ واقعے کا مرکزی ملزم گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے گینگ ریپ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور قصور میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں چوتھا مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے تاہم ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹس اور موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل منصوبہ بندی کی تھی۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے 3 اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔