Express News:
2025-09-17@21:47:44 GMT

کراچی: گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT

سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 بلال کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر الیکٹرک بورڈ میں کام کے دوران بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر میں جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں تو کیا یہ مجھے عمران خان سے ملنے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، ہمارے جو لوگ شہید ہو رہے ہیں ان پر پالیسی بنانا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے افغانستان سے بات کی تو یہ کہتے ہیں یہ تمہارا کام نہیں، اگر ہمارا کام نہیں تو تم کرلو، اتنے آپریشنز کرکے تم نے کیا کرلیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہورہی، انتظامیہ کی جانب سے انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا جاتا۔

اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو مجھ سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آپریشنز بانی پی ٹی آئی پالیسی جیل کی دیوار عدالت درخواست عمران خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • آتشزدگی کے باعث اسرائیلی ریلوے اسٹیشن ایک بار پھر تعطل کا شکار
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
  • کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا
  • کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود
  • کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور
  • کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی