Express News:
2025-09-17@21:42:36 GMT

حنیف محمد ٹرافی: تیسرے راؤنڈ میں بھی رنز کے انبار لگ گئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT

حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنا منٹ کے تیسرے راونڈ میں دوسرے دن بھی بیٹگ کا طوفان تھم نہ سکا۔

گروپ اے میں ملتان اسٹیڈیم پر کراچی وائٹس  کے خلاف فیصل آباد اپنی پہلی باری میں 387 رنزجوڑنے میں کامیاب رہی۔ 103 رنز کے ساتھ دوبارہ بیٹنگ کے لیے آنے والے عبدالصمد اپنی ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے، ان کی 191 رنز کی اننگز میں 15 چوکے اور 4 چھکے شامل رہے، علی شان نے 61 رنز بنائے۔ معاذ خرم نے 75 رنز دے کر6 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میں مشکلات کا شکار کراچی وائٹس نے 127 رنز پر 7 وکٹیں کھودیں،خواجہ محمد نافع21، محمد طحہ 18، کپتان سیف اللہ بنگش 15، سعد بیگ 14 اور عبدالباسط 13 رنز بنانے میں کامیاب رہے، عفان خان 22 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں، احمد صافی عبداللہ نے 3 اور شہزاد گل نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح کراچی وائٹس کو حریف ٹیم کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کے لیے مزید 260 رنز درکار اور اس کی صرف 3 وکٹیں محفوظ ہیں۔

گروپ بی  میں بارش کے سبب نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر تاخیرسے شروع ہونے والے میچ میں صرف 45 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ ڈیرہ مراد جمالی نے کراچی بلوز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹیں کھو کر146 رنز بنالیے، ابو بکر خان نے 39 رنز بنائے،  داود خان 35 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ ثاقب خان نے 3،  محمد عمر اور فہد امین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یارخان پرحیدرآباد پہلی اننگزمیں 480 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد سلیمان نے ڈبل سینچری اسکور کرتے ہوئے 36 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 273 رنز بنائے، جواد علی نے 72 رنز کا اضافہ کیا، محمد ابراہیم نے 5، نجیب اللہ چکزئی نے 3 اور عبدالواحد بنگل زئی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کوئٹہ نے 5 وکٹیں کھو کر 137 رنز بنا لیے، عبدالواحد بنگلزئی 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، بسم اللہ خان نے 39 رنز بنائے، جواد علی نے 3 اور مصطفی ناصر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور میں لاہور بلوز نے دوسری اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا لیے، 11 چوکوں کی مدد سے 121 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ عمر صدیق نے اپنی ٹیم کو خطرات سے نکال لیا، عمران بھٹی نے 45 رنز بنائے، جواد امتیاز نے 3 اور عاقب لیاقت نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر نے 71 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 169 رنز بنائے، ارسلان محفوظ نے ناقابل شکست 51 رنز اور حنین شاہ میر نے 32 رنز بنائے۔ عامر جمال نے 34 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، ساجد خان اور حنین شاہ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

گروپ بی میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر ملتان نے راولپنڈی کے خلاف اپنی پہلی باری میں5 وکٹوں پر 286 رنز بنا لیے، امام الحق نے 70 رنز کی اننگ کھیلی، عمران رفیق 65 اورعرفات منہاس 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ مبصر خان نے 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس پر 50 اوورز کے کھیل میں لاڑکانہ نے فاٹا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 99 رنز بنائے اور اس کے 4کھلاڑی آؤٹ ہوئے، محسن رضا 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، فراز عزیز نے 30 رنز بنائے، ثمین گل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کو پہلی اننگز اپنی پہلی نے 3 اور کے خلاف

پڑھیں:

بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز

دبئی (آئی پی ایس) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو گھٹیا پن میں حد سے تجاوز کرنے لگے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول کریں۔بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سوریا کمار یادیو کا یہ پیغام ایشین کرکٹ کونسل کو پہنچادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری کی تبدیلی سے متعلق ایک اور خط لکھ دیا ہے۔پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ پھر دہرادیا ہے جس کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج طے شدہ میچ کے انعقاد پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی اینڈی پائیکرافٹ کو نہ ہٹائے جانے پر ایشیا کپ کے باقی میچز کا بائیکاٹ کرنے کے موقف پر قائم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے متنازع ریفری کیخلاف آئی سی سی انکوائری کو بھی رسمی کارروائی قرار دیا گیا ہے، انکوائری کے لیے تمام پہلوؤں کا نہ جائزہ لیا گیا اور نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • صائم ایوب ایک بار پھر ناکام، مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ
  • ایشیا کپ: صائم ایوب مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ، عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
  • ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ،عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف