لاس اینجلس: آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس میں آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے بتایا ہے کہ آگ ایک جگہ تک محدود رہی دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کیلیفورنیا پولیس نے بتایا ہے کہ آگ سے فوری طور پر ارد گرد کی آبادی کو خطرہ نہیں تھا، اس لیے کسی قسم کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ بیان میں مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے بعد شہریوں میں خوف پھیل گیا ۔ ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز استنبول کے جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرا تھا۔ زلزلے سے شہر کی کئی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔