بارش کے دوران کرنٹ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت: سی ای او کے الیکٹرک سمیت دیگر کیخلاف رپورٹ عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف درج مقدمہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے لڑکوں کے والد سلطان کی مدعیت میں شاہ فیصل کالونی تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔
مقدمے میں غفلت و لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واقعے کے ذمہ دار سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت آئی بی سی شاہ فیصل کے اعلیٰ افسران عدم گرفتار ہیں۔
کرنٹ لگنے سے 10 سالہ سراج اور 20 سالہ مراد جاں بحق ہوئے، سراج گھر کا سودا سلف خریدنے کے لئے باہر نکلا تھا، گلی میں کے الیکٹرک کے انڈر گراؤنڈ کے کیبل سے کرنٹ لگنے پر سراج گر پڑا تھا۔
اہل محلہ کے شور مچانے پر باہر موجود بھائی مراد نے سراج کو بچانے کی کوشش کی۔ چھوٹے بھائی کو بچانے کی کوشش میں مراد کو بھی کرنٹ لگا۔
اہل محلہ نے کوشش کرکے دونوں بھائیوں کو وہاں سے نکالا، چھوٹا بھائی سراج موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ مراد اس وقت زندہ تھا۔ دونوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی۔ شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی اور ٹریفک جام ہونے سے اسپتال نہیں پہنچ سکے۔ راستے میں ہی مراد بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ای او کے الیکٹرک بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے عدالت میں پولیس نے
پڑھیں:
کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
—فائل فوٹوکراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں 14 سالہ نوجوان عرفان کی ہلاکت کا مقدمہ 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد اہلکاروں نے دورانِ حراست تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تشدد کے باعث محمد عرفان جاں بحق ہو گیا تھا، عرفان کی گرفتاری کے مقاصد کیا تھے؟ اس پر بھی تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022ء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیگر 4 پولیس اہلکار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔