کے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے الزام لگایا ہیکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں۔عظمی بخاری کے مطابق اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔

بیرسٹر سیف کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عظمی بخاری نیکہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سیکاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرکے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔بیرسٹر سیف نے الزام لگایا کہ پنجاب میں منصوبیکمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتیہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں، مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں ہم معاونت کے لیے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پنجاب، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 36 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

لاہور:

پنجاب کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 36 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیرصدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 39 ویں اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 36 ارب روپے کے فنڈز منظور دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں پوٹھوہار ریجن میں زراعت کے فروغ کے لیے 7ارب 30 کروڑ، مری میں کشمیر بازار کو وسعت دینے کے لیے دو ارب 70 کروڑ اور نارووال شکر گڑھ سے کوٹ نائینان گرلز ڈگری کالج تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب 14 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت واٹر اینڈ سینیٹیشن سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کے لیے 7ارب، ساہیوال کے نارتھ زون میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے 12 ارب 94 کروڑ، ساہیوال کے ساؤتھ زون میں سیورج سسٹم کی بہتری کے لیے 4ارب 49 کروڑ اور ضلع ساہیوال میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 41 کروڑ کے فنڈز منظور کیے۔

اسی طرح فیصل آباد کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سیڈ منی کی فراہمی کے منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے سی ڈبلیو پی کو بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی، چیف منسٹر پنجاب ہائی پاور ٹریکٹر پروگرام 26-2025 کے پوزیشن پیپر کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ریمپنگ کراپ رپورٹنگ سروسز فار تحصیل لیول ٹیسٹیمیٹس اورڈیولپمنٹ آف کراپڈ لینڈ فورکاسٹ انفارمیشن سسٹم اور جنوبی پنجاب میں  کھجور کے باغات کی پروموشن کے پروگرام کے پوزیشن پیپر کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے کسی ایک منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،عظمیٰ بخاری
  • عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے الزام پر ردعمل
  • آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ، مریم نے کے پی حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا، بیرسٹر سیف
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
  • پنجاب، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 36 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری
  • عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی سالگرہ تقریب‘ کیک کاٹا گیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹی ایل پی کی دھمکیوں کے بعد سرگرمیاں محدود کردیں، سیکیورٹی اسٹاف تبدیل
  • بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک ہے، عظمیٰ بخاری
  • بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، عظمی بخاری