تھائی لینڈ ایک چھوٹے بچے نے اپنی ماں اور بھائی کی طرف سے مسلسل نظراندازی کے باعث کتوں کے ساتھ وقت گزارنا شروع کر دیا یہاں تک کہ اس نے بھونکنے کی عادت بھی اپنا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 8 سالہ بچہ جذباتی محرومی کا شکار تھا۔ گھر میں ماں اور بھائی اس کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے، بات نہیں کرتے تھے اور اکثر نظرانداز کرتے تھے۔

اس بچے نے محلے کے اور گھر کے آس پاس موجود کتوں کے ساتھ دوستی کرلی۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ ان کتوں کی نقل کرنے لگا ان جیسی چال ڈھال، آواز، یہاں تک کہ "بھونکنا" بھی سیکھ لیا۔

نفسیاتی ماہرین کے مطابق یہ رویہ "انسولیٹڈ چائلڈ سنڈروم" یا "سوشلی ایموشنل ڈیپرائیویشن" کی نشاندہی کرتا ہے۔ جب بچے کو خاندان سے محبت، بات چیت، اور توجہ نہ ملے تو وہ کسی اور چیز (جانور، کھلونا، یا تصوراتی کردار) سے جذباتی لگاؤ پیدا کر لیتا ہے۔

یہ واقعہ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے بچے کے ساتھ ہمدردی اور والدین کے رویے پر تنقید کی۔ کئی فلاحی ادارے اور چائلڈ ویلفیئر تنظیمیں اب اس بچے کی مدد کے لیے آگے آ رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا