نلتر ویلی میں دوسرا ‘جی بی گراس اسکی چیمپیئن شپ’ اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
گلگت بلتستان کی دلکش وادی نلتر میں دوسرا گراس اسکی چیمپیئن شپ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔
ایونٹ میں پیریلل جائنٹ سلالوم اور جائنٹ سلالوم کے دلچسپ مقابلے شامل تھے جنہیں دیکھنے کے لیے مقامی شائقین کے ساتھ ساتھ گلگت شہر سے بھی بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر کموڈور (ر) شاہد ندیم، نائب صدر ونٹر اسپورٹس فیڈریشن پاکستان تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ گلگت بلتستان کی سیاحتی اہمیت کو بھی دنیا بھر میں اجاگر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کے ایونٹس کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تو یہ خطہ مستقبل میں سرمائی اور گرمیوں دونوں موسموں میں ایڈونچر اسپورٹس کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔
مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پیریلل جائنٹ سلالوم میں سجاد احمد نے 30.
یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت میچ اس بار نیا تجربہ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
اسی طرح جائنٹ سلالوم کے مقابلے میں بھی سجاد احمد نے اپنی برتری برقرار رکھی اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ نزیر شاہ ایک بار پھر دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرے نمبر پر اس بار پاک فضائیہ کے کھلاڑی سیف اللہ اور عبدالرزاق مشترکہ طور پر رہے جنہوں نے ایک ہی وقت میں ریس مکمل کی۔
چیمپیئن شپ کا اختتام رنگا رنگ تقریب پر ہوا جس میں فاتح کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے فروغ اور گلگت بلتستان کی ایڈونچر ٹورازم کو اجاگر کرنے کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
grass skiing naltar valley گراس اسکینگ نلتر ویلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گراس اسکینگ نلتر ویلی
پڑھیں:
شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
کراچی سے لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب 5 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا۔
جہانزیب شادی کے روز تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی۔
واقعے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
اپنے ابتدائی بیان میں جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کے دباؤ کی وجہ سے خود ہی گھر سے گیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ 5 دن سڑکوں پر گزارتا رہا اور کسی زبردستی کے اغوا کی تردید کی۔
پولیس کے مطابق یہ رشتہ خاندان کی مرضی سے طے پایا تھا، تاہم جہانزیب ذہنی طور پر پریشان دکھائی دیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بیان کرسکے اس لیے وہ کوئی تفصیل فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ دولہا کی گمشدگی کا واقعہ کراچی کے علاقے مدینہ کالونی، کورنگی نمبر 4 میں 11 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رشتہ شادی گمشدگی