ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے سے پہلے بیانات کی گونج بھی عروج پر ہے۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنے اسپنر محمد نواز کو ’دنیا کا بہترین اسپنر‘ قرار دے دیا، حالانکہ نواز اس وقت ٹی ٹوئنٹی آئی اسپن بولنگ رینکنگ میں 30ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف بھارت کی حکمت عملی کیا ہے؟ ریان ٹین ڈوسکاٹے نے بتا دیا

یہ بیان کرکٹ حلقوں میں حیرت اور بحث کا باعث بنا۔

پاکستانی کوچ ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے پاس پانچ اسپنرز ہیں، لیکن محمد نواز اس وقت دنیا کے سب سے بہترین اسپنر ہیں، اور پچھلے 6 ماہ میں انہوں نے یہ ثابت بھی کیا ہے۔

بھارتی اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوسکاٹے اور پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

جب بھارتی اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوسکاٹے سے اس دعوے پر رائے مانگی گئی تو انہوں نے براہِ راست انکار کے بجائے نہایت متوازن انداز میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوچ کو حق ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو جہاں چاہے رینک کرے۔ اسپنرز اس ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ورون، اکشر اور کلدیپ جیسے اسپنرز ہیں، اور ہم جانتے ہیں کہ یہ ہمارے لیے کتنے قیمتی ہیں۔

اسپنر محمد نواز

پاکستان اور بھارت کا روایتی ٹکراؤ محض میدان تک محدود نہیں، بلکہ بیانات کی جنگ بھی شائقین کے جوش و خروش کو بڑھا رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نواز واقعی میدان میں ’دنیا کے بہترین اسپنر‘ ثابت ہوتے ہیں یا یہ صرف کوچ کا حوصلہ بڑھانے والا دعویٰ ہی رہ جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپنر نواز ایشیا کپ بھارت بھارتی اسسٹنٹ کوچ بھارتی کوچ پاکستان دبئی ریان ٹین ڈوسکاٹے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپنر نواز ایشیا کپ بھارت بھارتی اسسٹنٹ کوچ بھارتی کوچ پاکستان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

پڑھیں:

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف پاکستانی اپیل ناکام, بھارتی ویب سائٹ کا دعوی

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ آئی سی سی نے رات گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے پائی کرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے کا کہاتھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا خط لکھا تھا کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی اس بات کو مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
  • پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی
  • میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف پاکستانی اپیل ناکام, بھارتی ویب سائٹ کا دعوی
  • آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • بھارت سے میچ کے دوران تنازع، ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر پی سی بی معطل
  • بھارتی ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار، مائیک ہیسن نے روداد بتا دی
  • بھارتی ٹیم کے رویے پرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا