اسلام آباد:

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ کے پی سمیت پی ٹی آئی لیڈر شپ کا کوئی بھی رکن شریک نہیں ہوا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ہے، کیا وہ ہمارے جوان بیٹوں کے بھارتی اسپانسرڈ قاتلوں کے ساتھ ہے یا وطن عزیز پر قربان ہونے والوں کے ساتھ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ