پشاور: سیلاب متاثرین کیلئے چیریٹی میچ بار بار رکا، شائقین کے میدان میں داخلے سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان ہونے والا میچ کئی بار شائقین کی جوشیلے حرکتوں کے باعث رکا۔ پرجوش مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بار بار میدان میں داخل ہوتے رہے، جس پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دوڑیں لگانی پڑیں۔ تاہم انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پایا اور میچ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی
19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا بڑا میلہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجا۔ سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ اس چیریٹی میچ میں پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون مدِ مقابل ہوئیں۔ قریباً 17 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا اسٹیڈیم ہاؤس فل رہا۔ ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے اور تالیاں بجاتے پرجوش شائقین نے سماں باندھ دیا۔
ٹاس لیجنڈز الیون کے کپتان انضمام الحق نے جیتا اور زلمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بابر اعظم کی قیادت میں زلمی الیون نے مقررہ اوورز میں 145 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 41 اور یاسر حمید نے 35 رنز اسکور کیے۔ جبکہ جواب میں لیجنڈز الیون 6 وکٹوں پر 137 رنز ہی بنا سکی، اور یوں یہ میچ زلمی الیون کے نام رہا۔
میچ میں شعیب اختر اور وقار یونس کی بولنگ نے شائقین کو پُرجوش کردیا جبکہ بابر اعظم اور انضمام الحق کی بیٹنگ نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔
اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر، صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں، دیگر وزرا، معززین شہر اور عوام کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہاکہ میں خیبرپختونخوا حکومت، کرکٹ سپر اسٹارز، لیجنڈز اور کرکٹ فینز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بدولت یہ میچ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد: پشاور زلمی کا ’فلڈ ریلیف نمائشی میچ‘ کا اعلان
ڈی جی کھیل خیبرپختونخوا نے کہاکہ اس میچ کا مقصد سیلاب متاثرین کی مدد اور پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف لائٹنگ کا کام باقی ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پشاور پشاور زلمی پولیس کی دوڑیں جاوید آفریدی چیریٹی میچ سیلاب متاثرین کی مدد شائقین پرجوش عمران خان اسٹیڈیم وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور پشاور زلمی پولیس کی دوڑیں جاوید ا فریدی چیریٹی میچ سیلاب متاثرین کی مدد عمران خان اسٹیڈیم وی نیوز سیلاب متاثرین کی لیجنڈز الیون اسٹیڈیم میں پشاور زلمی زلمی الیون چیریٹی میچ اور زلمی کے لیے
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان