2025-09-19@02:59:19 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«چیریٹی میچ»:
خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے منعقد کرائے گئے چیریٹی میچ سے حاصل ہونے والی رقم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو دے دی گئی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیر نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا چیک وزیر اعلی کے حوالے کیا۔ یہ رقم گزشتہ ہفتے 30 اگست کو محکمہ کھیل کے زیر اہتمام منعقدہ چیریٹی کرکٹ میچ سے حاصل ہوئی۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے منعقد یہ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز 11 کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں وی وی آئی پی ٹکٹس کی مد میں 10 لاکھ، وی آئی پی ٹکٹس کی...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر پھول رکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا اس صوبے اور اس کی سرزمین سے گہرا رشتہ ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے قربانیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ کا انعقاد ایک...

پشاور: سیلاب متاثرین کیلئے چیریٹی میچ بار بار رکا، شائقین کے میدان میں داخلے سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان ہونے والا میچ کئی بار شائقین کی جوشیلے حرکتوں کے باعث رکا۔ پرجوش مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بار بار میدان میں داخل ہوتے رہے، جس پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دوڑیں لگانی پڑیں۔ تاہم انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پایا اور میچ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی 19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا بڑا میلہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجا۔ سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ اس چیریٹی میچ میں پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون مدِ...
فلڈ ریلیف کے سلسلے میں کھیلے گئے چیریٹی میچ میں پشاور زلمی نے سخت مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو 6 رنز سے ہرادیا۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ کو 15 اوورز تک محدود کیا گیا۔ ٹاس جیت کر لیجنڈز الیون نے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی پوری ٹیم 14.3 اوورز میں 144 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان بابر اعظم نے 41 جبکہ یاسر حمید نے 35 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبد الرحمان نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں لیجنڈز الیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔ کپتان...
فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں پشاور زلمی نے لیجنڈز الیون کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود میچ لیجنڈز الیون نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم 14.3 اوورز میں 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم 41 اور یاسر حمید 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبد الرحمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی ویمنز کرکٹرز نے پشاور میں آج ہونے والے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں ویمنز کھلاڑیوں نے شائقین سے درخواست کی وہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے ضرور آئیں تاکہ سیلاب متاثرین کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم جمع ہوسکے۔ Pakistan women’s cricketers share their message of solidarity ???? All gate proceeds from tomorrow's flood relief exhibition match between Zalmi XI and Legends XI in Peshawar will go towards rehabilitation efforts. pic.twitter.com/Mnm7PBytnQ — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) August 29, 2025 خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور زلمی کے زیر اہتمام فلڈ ریلیف چیریٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود،...
پشاور: خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا میچ میں شرکت کے لیے یونس خان، بابراعظم، شعیب اختر، انضمام الحق اور دیگر کھلاڑی پشاور پہنچ گئے۔ وزیراعلی سمیت کابینہ ارکان نے ٹکٹ خرید لیے۔ خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز کے درمیان کھیلا جائے گا میچ کے لیے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ میچ میں پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جن کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے...
پشاور: سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کے لیے اسٹیڈیم آئیں۔ اہم نکات میچ 30 اگست کو عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل عرصے بعد اپنے ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے شائقین پر زور دیا کہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں کیونکہ آمدنی سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔ بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “آپ کے ہیروز آرہے ہیں، مجھے بھی اسٹیڈیم میں آپ کا انتظار رہے گا۔” Post Views: 5
سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی ہے۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں شیڈول چیریٹی میچ کے حوالے سے وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل مدت کے بعد قومی ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنا چاہیے کیونکہ میچ کی آمدنی سے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد ہوگی۔ بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیریٹی میچ میں آپ کے ہیروز آرہے ہیں، آپ بھی میچ دیکھنے کے لیے آئیں۔ اسٹیڈیم میں مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔ واضح...
فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ، سفارشات نظر انداز نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن ٹوٹل فلاپ ثابت ہوئی قومی سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رؤف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ٹھان لی۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کے طور پر کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے اور سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی...
قومی سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رؤف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ٹھان لی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کے طور پر کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے اور سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے آئی سی سی آج آخری ڈیڈلائن ہے، جس کے باعث تمام ٹیموں کو تبدیلی کیلئے ٹیکنیکل کیمٹی کی اجازت درکار ہوگی۔ مزید پڑھیں: حارث رؤف کا متبادل کون؟ 3 نام سامنے آگئے دوسری جانب قومی...