خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے چیریٹی میچ کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا میچ میں شرکت کے لیے یونس خان، بابراعظم، شعیب اختر، انضمام الحق اور دیگر کھلاڑی پشاور پہنچ گئے۔ وزیراعلی سمیت کابینہ ارکان نے ٹکٹ خرید لیے۔
خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز کے درمیان کھیلا جائے گا میچ کے لیے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ میچ میں پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جن کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جمع کرنا ہے۔
میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر، محمد حفیظ، صہیب مقصود، یاسر شاہ، عمید آصف، اظہر علی، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید، کامران غلام، عبد الرحمٰن، محمد عرفان، معاذ صداقت، ذوالفقار بابر اور محمد سلمان شامل ہیں۔
میچ کے لیے وی وی آئی پیز کے لیے ٹکٹ پچاس ہزار، وی آئی پیز کے لیے دس ہزار اور شہریوں کے لیے ایک ہزار روپے کا ٹکٹ مقرر کیا گیا ہے۔
میچ میں شرکت کے لیے کھیلاڑی پشاور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت کابینہ ارکان، کمشنر پشاور اور اعلی سول افسران نے پچاس ہزار روپے کے ٹکٹ خریدے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا میچ میں کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔