پشاور میں فلڈ ریلیف چیریٹی میچ، وسیم اکرم اور بابر اعظم کی شائقین سے اپیل
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
پشاور: سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کے لیے اسٹیڈیم آئیں۔
اہم نکات
میچ 30 اگست کو عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل عرصے بعد اپنے ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے شائقین پر زور دیا کہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں کیونکہ آمدنی سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔
بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “آپ کے ہیروز آرہے ہیں، مجھے بھی اسٹیڈیم میں آپ کا انتظار رہے گا۔”
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ورلڈ کپ، فیفا کو 24 گھنٹوں میں ٹکٹوں کیلیے 1.5 ملین درخواستیں موصول
آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی ہے، اب تک فیفا کو 24 گھنٹوں میں 1.5 ملین ورلڈ کپ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوگئیں۔
فیفا اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر پری سیل ڈرا کے لانچ ہونے کے بعد 210 ممالک کے شائقین سے 1.5 ملین سے زیادہ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے غیر معمولی عالمی طلب بنیادی طور پر میزبان ممالک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے آئی، اس کے بعد ارجنٹائن، کولمبیا، برازیل، انگلینڈ، اسپین، پرتگال اور جرمنی سے بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔
ڈرا 19 ستمبر تک کھلا رہے گا جبکہ کامیاب درخواست دہندگان کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹکٹس خریدنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔
ٹکٹس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوں گے۔