پشاور (اسپورٹس ڈیسک) قومی ویمنز کرکٹرز نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پشاور میں ہونے والے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کریں اور ٹکٹ خرید کر سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا حصہ ڈالیں۔

ویڈیو پیغام میں ویمنز کھلاڑیوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیم آئیں تاکہ متاثرین کے لیے زیادہ فنڈز اکٹھے کیے جا سکیں۔

خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور زلمی کے زیر اہتمام میچ میں ملک کے بڑے کرکٹ اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر اور بابر اعظم سمیت کئی لیجنڈز اور موجودہ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

Pakistan women’s cricketers share their message of solidarity ????

All gate proceeds from tomorrow's flood relief exhibition match between Zalmi XI and Legends XI in Peshawar will go towards rehabilitation efforts.

pic.twitter.com/Mnm7PBytnQ

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) August 29, 2025


پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان میچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام، خصوصاً جنوبی پنجاب میں تباہ حال کمیونٹیز کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر ادارے آگے بڑھیں۔

انہوں نے زور دیا کہ بروقت امداد انتہائی ضروری ہے تاکہ مدد ان لوگوں تک پہنچ سکے جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کیوں نہیں کر رہی؟

ایوانِ صدر میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی بطور سینیٹر پہلی تعارفی ملاقات تھی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں قائم مقام صدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا، ہمایوں خان سے بھی ملاقات کی۔ ہمایوں خان نے انہیں ملک میں پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سید یوسف رضا گیلانی سیلاب متاثرین قائم مقام صدر مدد کی اپیل

متعلقہ مضامین

  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
  • قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • حکومت سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کیوں نہیں کر رہی؟
  • وقت نہ ہونے پر بھی سیلابی سیاست
  • ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری
  • مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر 
  • شاہ سلمان مرکز کی پنجاب کے سیلاب زدگان کو ہنگامی امداد کی فراہمی
  •  مظفرگڑھ: فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی